ایران کی فوج کے نیول چیف نے ایک قومی کانفرنس کی سائڈ لائن پر مہر کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ دفاع مقدس [1980 میں ایران کے خلاف عراقی بعثی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کا آغاز] کے موقع پر کچھ نیا سامان حرب بشمول سطح اور زیر سطح کے جہاز ایرانی فوج کی بحریہ میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ دفاع مقدس کے دوران کچھ نئے میزائل سسٹمز کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
ایرانی فوج کی بحریہ نئے میزائل سسٹم سے لیس جہازوں کی نقاب کشائی کرے گی، سربراہ ایرانی بحریہ
ایرانی فوج کی بحریہ کے چیف کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے مستقبل قریب میں نئے میزائل سسٹم سے لیس سطح اور زیر سطح کے بحری جہازوں کی نقاب کشائی کا اعلان کیا۔
News ID 1912337
آپ کا تبصرہ